◷

ٹرمپ لنگڑی بطخ

5 نومبر 2026

ٹرمپ لنگڑی بطخ، سپر پاور ایران نے امریکا میں رجیم چینج کو ممکن بنا دیا: پاکستانی سفارت کار

ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے ٹرمپ کو لنگڑی بطخ بتاتے ہوئے کہا کہ سپرپاور ایران نے امریکا میں رجیم چینج کو ممکن بنا دیا۔

اٹلی اور یمن میں پاکستان کے سابق سفیر نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کو "لنگڑی بطخ” سے تشبیہ دی ہے اور اپنی ایک تحریر میں لکھا ہے کہ سپر پاور ایران پاور کو خراج تحسین، جس نے امریکا میں حکومت کی تبدیلی کو ممکن بنا دیا۔

84 سالہ پاکستانی دانشور اور سینئر سفارت کار ظفر ہلالی نے ریپبلکن پارٹی اور اس میں سر فہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کے ہاتھوں شکست پر ایک تحریر میں لکھا ہے کہ ایران کو داد دینی چاہیے جس نے امریکا میں رجیم چینج کو ممکن بنا دیا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ کے خلاف دو مرتبہ مؤاخذے کی کارروائی ہوئی تھی لیکن سینیٹ کے دو تہائی ارکان نے مؤاخذے کی توثیق میں ووٹ نہیں دیے تھے اس لیے انھیں عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکا۔

ہلالی نے لکھا ہے کہ اس بار اگر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر سینیٹ کے دو تہائی ارکان مؤاخذے کی توثیق میں ووٹ دے دیتے ہیں تو "لنگڑی بطخ”، سیاسی اعتبار سے "مردہ بطخ” بن سکتی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پتہ نہیں، ایسا ہوگا یا نہیں لیکن ان کی بڑی شکست یہ ظاہر کرتی ہے کہ ٹرمپ صدارت کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اپنا تمام اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان کے سیاسی حلقوں اور ذرائع ابلاغ نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کو ایک عبرت ناک شکست قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ، فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ اور غیر ضروری جنگوں کے باعث امریکی معاشرے میں بے تحاشا مہنگائی نے ٹرمپ اور ان کے حامیوں کی شکست کو ان کا مقدر بنا دیا۔

2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں، یعنی ایوان نمائندگان اور سینیٹ، کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے