◷

امریکی انتخابات; فنانشل ٹائمز

6 نومبر 2026

امریکی انتخابات، اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کے عمومی مطالبے کے عکاس: فنانشل ٹائمز

ایک اہم برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں ہوئے وسط مدتی انتخابات کے نتائج، اسرائیل کے سلسلے میں امریکا کی پالیسی میں تبدیلی کے عمومی جھکاؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں امریکا میں منگل کے روز ہوئے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کی پالیسی، خاص طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کے لیے عوامی مطالبے میں اضافے کی علامت قرار دیا ہے۔

اس برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ صیہونی حکومت کی حمایت کئی نسلوں سے ایک ناقابل بحث اور جماعتی اختلافات سے بالاتر معاملہ رہا ہے لیکن منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ نے ظاہر کر دیا ہے کہ اب ووٹرز ایک مختلف راستہ چاہتے ہیں۔

اس برطانوی اخبار کے جائزے کے مطابق، ڈیموکریٹس کی نئی اکثریت صیہونی حکومت کے لیے غیر مشروط امداد محدود کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ڈیموکریٹس کے کنٹرول میں آنے والی کانگریس نگرانی کے اختیارات، سماعتوں اور بجٹ سے متعلق فیصلوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ حکومت پر دباؤ ڈال سکتی ہے، تاہم صدر کے پاس اب بھی خارجہ پالیسی کے سلسلے میں وسیع اختیارات ہیں۔

یاد رہے کہ منگل 3 نومبر 2026 کو ہونے والے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں، سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں اور 36 ریاستوں کے گورنروں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ ان انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہوئی جبکہ ریپبلکنز اور اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان انتخابات کے نتائج نے واشنگٹن میں طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔ ان نتائج کو واشنگٹن میں "سیاسی زلزلہ” اور "سونامی” قرار دیا گیا ہے، جبکہ امریکا کی بعض ریاستوں میں اسے "حکومت کی تبدیلی” سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے