◷

جنگ اور دہشت گردی کا تاوان

31 اکتوبر 2026

جنگ اور دہشت گردی کا بھی تاوان ہوتا ہے؛ اب اسے ادا کرنے کی باری آپ کی ہے: یورپ کو ایران کا انتباہ

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری، میجر جنرل محسن رضائی نے یورپی ملکوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگ اور دہشت گردی کی ایک تاوان ادا کرنا پڑتا ہے اور اب آپ کی باری ہے کہ اس کا تاوان ادا کریں۔

میجر جنرل رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "ابھی کل ہی کی بات ہے کہ یورپ، صیہونی حکومت کے گھناؤنے اقدامات پر فخر کر رہا تھا؛ مگر آج، وہ ایران کے خلاف جنگ ​​کی وجہ سے بڑھنے والے اربوں ڈالر کے اخراجات پر نوحہ کناں ہے۔”

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ "جب آپ جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے، تو آپ نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے نتائج بالآخر خود آپ کے بھی دامن گیر ہوں گے؟ جنگ اور دہشت گردی کا تاوان ہوتا ہے جسے ادا کرنے کی باری اب آپ کی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے