◷

 یمنی فوج کی پیشقدمی

31 اکتوبر 2026

صوبہ لحج میں یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ہے

  یمن کے صوبہ لحج  میں یمنی فوج نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،شہر عدن کے قریب العند فوجی اڈہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

 یمنی فوج نے یہ کامیابی ایسی حالت میں حاصل کی ہے کہ سعودی حکومت کے زرخریدوں کی امدادی لائن سخت دباؤ میں ہے اور انصاراللہ نے جنوبی یمن کے فوجی اڈوں میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کی بابت ‎سخت انتباہ دیا ہے۔

  مقامی ذرائع اور قبائل کے مطابق انصاراللہ کے جوانوں نے گزشتہ روزالعند فوجی اڈے کے نزدیک ضلع المقاطرہ کے مرکز اور اس علاقے کے قلعہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا جس کے بعد العند فوجی اڈہ اور الکربہ کوہستانی راستے پر انہیں تسلط حاصل ہوگیا تھا۔

یمنی فوج اور انصاراللہ نے یہ پیشقدمی  ایک غیر متوقع آپریشن میں کی ہے جس کے دوران، سعودی حکومت کے زرخریدوں کے فوجی کیمپ اور دیگر علاقے یمنی فوج کے کنٹرول ميں آگئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان مراکز پر قبضے کے بعد، اس علاقے میں طورالباحہ تک پھیلے ہوئے، راس العارہ اور المضاربہ نامی محاذوں پر بھی انصاراللہ کو بالا دستی حاصل ہوگئی ہے اور عنقریب وہ بھی یمنی افواج کے کنٹرول میں آجائيں گے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے