اسرائیلی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، پولز کے مطابق نیتن یاہو کی حکومت خطرے میں پڑگئی
ایگزٹ پول میں نیتن یاہو کا اتحاد معمولی برتری حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے
اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی ایگزٹ پولز میں وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے اتحاد اور اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت ملتی دکھائی نہیں دے رہی۔
ابتدائی ایگزٹ پولز کے مطابق دو جائزوں میں آئزنکوٹ کے اتحاد اور نیتن یاہو کے کیمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، جبکہ تیسرے ایگزٹ پول میں نیتن یاہو کا اتحاد معمولی برتری حاصل کرتا دکھائی دیتا ہے۔
اس کے باوجود دونوں کیمپ پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت سے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔
اپوزیشن کے ’تبدیلی بلاک‘ کی قیادت کرنے والے گادی آئزنکوٹ نئی قائم ہونے والی یاشار پارٹی کے سربراہ ہیں۔ اس اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مقصد نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔
دوسری جانب ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمان کی سب سے بڑی انفرادی جماعت بن کر ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔



