امیر قطر نے ماسکو میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے
ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے امیر قطر کی ملاقات میں دوجانبہ سیاسی و اقتصادی روابط اور باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ماسکو میں گیس پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اقتصادی وتجارتی روابط میں توسیع اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ماسکو میں گیس پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف (GECF) کا سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، گزشتہ رات ماسکو پہنچے تھے۔



