◷

  پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا انتباہ

27 اکتوبر 2026

 پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے سینوکُر شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والوں کو سخت انتباہ دیا ہے

 پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی، PGSA  نے سینوکُر شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والوں کو خبردارکیا ہے کہ یکم نومبر سے اس کمپنی کے سبھی جہازوں اور لاںچوں کے سلسلے میں قانون کے مطابق اقدامات کئے جائيں گے۔

   پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی، PGSA  نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ سینوکُر شپنگ کمپنی کے بحری جہازوں، آئل ٹینکروں اور لانچوں نے گزشتہ 3 مہینے میں سب سے زیادہ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے اور اب تک ان کے خلاف سات بار مناسب اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اپنے اس پیغام  میں  لکھا ہے کہ اس کمپنی کے مالکین، شیئر ہولڈروں اور انشورنس خدمات فراہم کرنے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ یکم نومبر سے اس کمپنی کے سبھی جہازوں، آئل ٹینکروں اور لانچوں وغیر کے خلاف قانونی اقدامات کئے جائيں گے۔      

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے