جنرل محسن رضائی: واشنگٹن کی سیکورٹی ضمانت کا ناکارآمد ہونا ظاہر ہوگیا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تاکید کی ہے کہ مغربی ایشیا میں اندر سے سیکورٹی قائم کرنے کی کوشش ہونی چاہئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکا نے علاقے کے کسی بھی ملک کو سلامتی فراہم نہیں کی ہے اور واشنگٹن کی سلامتی کی ضمانت کا ناکارآمد ہونا آشکارا ہوچکا ہے۔
انھوں نے تاکید کی ہے کہ مغربی ایشیا میں، اندر سے یعنی علاقائی ملکوں کے ذریعے سلامتی قائم کرنے اور بیرونی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت ہے۔



