◷

انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنائیں گے!

21 اکتوبر 2026

ایرانی تنصیبات پر حملے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں موجود انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی جنرل
 


ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل یداللہ جوانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کے نیچے بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جنرل یداللہ جوانی نے  کہا کہ، ’اگر انہوں نے (امریکا اور اس کے اتحادیوں نے) ہمارے بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایران فطری طور پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران ’ان کے اثاثوں کو باآسانی تباہ کر سکتا ہے جن میں آبنائے ہرمز کے پانیوں کے نیچے سے گزرنے والی سات  انتہائی اہم انٹرنیٹ کیبلز بھی شامل ہیں اور اس طرح ایران امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے