◷

افزودہ یورینیم ; محسن رضائی

21 اکتوبر 2026

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کی کونسل کے سیکریٹری نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران میں افزودہ جوہری مواد ملک میں ہی رہے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا۔

اعلیٰ قومی سلامتی کی کونسل کے سیکریٹری بریگیڈیر جنرل محسن رضائی نے منگل 20 اکتوبر کو پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران میں افزودہ کیا گیا تمام جوہری مواد ملک میں ہی رہے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ افزودہ جوہری مواد ایرانی عوام کے لیے ایک بڑا سرمایہ اور قومی دولت ہے، جسے ملک کے اندر استعمال کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ ایران کے تمام عوام اور حکام متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جب تک امریکا کی جانب سے اعتماد سازی نہیں کی جاتی، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اعتماد سازی کا آغاز ایران کی شرائط پوری کرنے سے ہوگا۔

محسن رضائی نے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان سرحد دوبارہ کھولے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران اور پاکستان کی سرحد کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور آج صبح سے سرحد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ انھوں نے چالیس روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی مسلح فورسز کے شاندار دفاع اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے اغیار کی موجودگي کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے