’زیادہ تیاری‘ اور ’زیادہ مؤثر دفاعی طاقت‘ سے جواب دیں گے: ایرانی وزیر دفاع
ایران کے ووزیر دفاع خطرات کا جواب بیانات سے بلکہ ’زیادہ تیاری‘ اور ’زیادہ مؤثر دفاعی طاقت‘ سے دیا جائے گا۔
وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ "میں نے آج اپنے کام کے پہلے گھنٹے کو پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس اور فوج کی ایئر ڈیفنس (فضائی دفاع) کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وقف کیا۔”
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ "ہمارے لیے، مسلسل دی جانے والی دھمکیوں کا جواب محض لفظی بیان بازی کا مقابلہ نہیں ہے؛ بلکہ اس کا مطلب ان دھمکیوں کو ’زیادہ تیاری‘ اور ’زیادہ مؤثر دفاعی طاقت‘ میں تبدیل کرنا ہے۔”
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ "ہم نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔”
مہرداد اخلاقی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم مشکلات برداشت کر سکتے ہیں، لیکن اپنی سرزمین کے ایک انچ حصے پر بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ” ہم مٹی کھا کر گزارا کرلیں گے لیکن دشمن کو اپنی سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔”



