◷

پابندیاں ترقی نہیں روکی پائيں;وزارت دفاع

12 اکتوبر 2026

پابندیاں دفاعی شعبے میں ترقی نہیں روک پائيں ، ہم فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کا عمل سنجیدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے لئے نامزد امیدوار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس وزارت کے لیے اپنے منصوبے پیش کیے۔

وزارت دفاع اور مسلح افواج  کی ذمہ دار کے لئے حکومت کی جانب سے مجوزہ امیدوار مہرداد اخلاقی نے  پیر کے روز  پارلمینٹ کے خصوصی اجلاس میں، شہید رہبر انقلاب اور دیگر شہداء  شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، گزشتہ برسوں میں اپنے تجربات، اقدامات اور کارکردگی کی وضاحت کے ساتھ کہا: وزارت دفاع کے انتظام کے لیے میری ترجیحات تجویز کردہ منصوبے میں 16 نکات پر مشتمل ہیں، جن میں سے ایک وزارت دفاع کی دوبارہ ساخت اور تشکیل نو ہے۔

اخلاقی نے واضح کیا: موجودہ دفاعی انفراسٹکچر کی پاسداری کے ساتھ صنعتی پیداواری بنیادی ڈھانچے کی بحالی بھی ان نکات میں شامل ہے جو منصوبے میں درج ہے۔ دوسری طرف، آج ہم صرف ایسی نئی مصنوعات کے خواہاں ہیں جن کی پیداوار کی صلاحیت اور نئی ٹیکنالوجی زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں حاصل ہو سکے۔

انہوں نے ملک کی فضائی دفاعی نظام کی صورتحال کا ذکر کر تے ہوئے کہا: مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور بجٹ کی تخصیص کے ذریعے، ہم فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے عمل کو سنجیدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور امیدوار ہیں کہ اس دور میں اس شعبے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

وزارت دفاع کے لئے نامزد وزیر نے جنگ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے متعلق اراکین پارلمینٹ  کے ایک اور سوال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یقینا کہ ہمارا موقف اس کے سوا کچھ نہیں جو ہمارے شہید امام نے بیان کیا تھا اور آج جو موقف رہبر انقلاب کا ہے، اور ہم اس کی مو بہ مو پیروی کرتے ہیں اور رہبر انقلاب اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے احکامات کے تابع  ہیں۔

انہوں نے ملک پر عائد طویل المدتی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران47  سال سے پابندیوں کا شکار ہے، لیکن کیا ان پابندیوں نے ایرانی قوم کے تحمل  کو صفر کر دیا ہے؟ ہم نے پابندیوں کے  سخت حالات میں بھی سازوسامان تیار کیا ہے اور میزائل سپورٹ فراہم کی ہے اور مسلح افواج کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی خاص مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

وزارت دفاع کے نامزد وزیر نے واضح  کیا: ہم نے دشمن کے مقابلے کے لیے مسلح افواج کے مطلوبہ سازوسامان کی فراہمی کا سلسلہ  ہر طریقے اور تدبیر سے جاری رکھا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے