مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے 7 فلسطینی کاشتکاروں کو اغوا کرلیا
غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر حملہ کرکے،زیتون کی چوری کے ساتھ ہی 7 فلسطینیوں کاشتکاروں کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا ہے کہ درختوں پر زیتون تیار ہوگئے ہیں اور ان کے توڑے جانے کا زمانہ ہے۔
عرب 48 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت صیہونی آباد کاروں کے دہشت گردانہ حملوں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی زیتون نہ توڑسکیں۔



