◷

شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی:محسن رضائی

24 ستمبر 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے اس دور میں واپس نہیں جائے گا جو جنگ سے پہلے کا تھا، امریکا کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ  ایران نے تنازع کے حل کے لیے 7  شرائط مرتب کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ خطے کے ملک امریکی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں، اگر انہوں نے ایرانی طیاروں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی، تو ان کے اپنے ہوائی اڈوں سے بھی پروازیں نہیں اڑ سکیں گی۔

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیان جنگی جرائم کے ملزم اور شکست خوردہ جارح کے بھونڈے اور احمقانہ دفاع کے سوا کچھ نہیں ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا،،ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔

جنرل رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج پہلی بار اپنے میزائل کو براہِ راست ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن بحری بیڑے کے اوپر اڑانے کے قابل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے