آپریشن شعبان / 88 دہشت گرد ہلاک
پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے اور مزید 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے گیے ہیں۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں اور فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔