آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات عالمی میڈیا کے زبانی

bsr.jpg

bsr.jpg

انقلاب اسلامی ایران کے شہید رہبر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے پہلے روز کی تقریبات کو مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے وسیع کوریج دی گئی جس کے دوران معروف برطانوی چینل اسکائی نیوز نے بھی اس حوالے سے گہرا تبصرہ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تقریب نماز جنازہ کی کوریج کے لئے اپنے ایڈیئر بین الاقوامی امور ڈومینک واگہورن (Dominic Waghorn, International affairs editor) کو تہران روانہ کرنے والے اسکائی نیوز نے اس دوران تقریب پر حاکم ماحول پر تبصرہ کیا اور سوگواروں کی جانب سے "مرگ بر امریکہ”، "انتقام، انتقام” اور "بدلہ، بدلہ” کے جیسے نعروں کے بارے خصوصی رپورٹ دی۔

اس بارے اسکائی نیوز کا لکھنا ہے کہ ایرانی انقلاب کے شہید رہنمائے اعلی کی نماز جنازہ کی تقریب میں ایران اور دنیا بھر کے دسیوں ممالک سے ملین ہا افراد کی شرکت متوقع ہے لہذا اس تقریب کو "تمام آخری رسومات کی ماں” قرار دیا جا سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے مزید لکھا کہ شہید رہنما اور ملک کے دیگر اعلی عہدیداروں کے "قتل” کے باوجود ایران کی خودمختاری بدستور برقرار ہے۔ تہران سے کوریج دینے والے اسکائی نیوز کے ایڈیٹر نے ان تقریبات کو ایران کی طاقت اور اتحاد کا کھلا مظاہرہ بھی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے