ہم لبنان، شام اور غزہ میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھیں گے، اسرائیل کاٹز

bsr.jpg

bsr.jpg

ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمت پر دستخط کے باوجود غاصب صیہونی حکام نے جنگ بند کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غاصب صیہونی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے ایران کے ساتھ دو جنگوں میں اس غاصب رژیم کی بے بسی کا ذکر کئے بغیر، ایک بار پھر دھمکیوں اور بے بنیاد بیانات کا سہارا لیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم تیسری بار بھی ایران پر حملہ کریں گے۔ اسرائیل کاٹز نے بالواسطہ طور پر ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطرہ ہمارے گھروں تک آ پہنچنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ہمیں حقیقت کو بدلنے کیلئے لڑنا ہو گا۔

صیہونی وزیر جنگ نے ایک ایسے وقت میں ایران کو دھمکی دی ہے کہ جب غاصب صیہونی رژیم ایران کے خلاف اپنی دونوں جنگوں میں جنگ بندی کے مطالبے پر مجبور ہوئی اور مغربی ماہرین نے اعتراف کیا کہ وہ ان جنگوں میں اپنے کسی بھی بنیادی ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔ اسرائیل کاٹز نے ایک ایسے وقت میں لبنان میں اسرائیلی قبضے کے تسلسل پر زور دیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کے تحت تمام محاذوں، بشمول لبنان میں جنگ کے خاتمے، اس ملک کی علاقائی سالمیت کے احترام، نیز لبنانی سرزمین سے قابض اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے