مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس پر خودکش حملہ

bsr.jpg

bsr.jpg

عبری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اراضی 1948 نامی فلسطینی علاقے کے شہر اللد میں ایک شخص نے چاقو کے ذریعے غاصب صیہونی پولیس کے ایک اہلکار پر حملے کی کوشش کی، جس کے بعد قابض اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ قابض صیہونی رژیم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں یہ حملہ آور فلسطینی شہری موقع پر شہید ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق استشہادی کارروائی انجام دینے والا فلسطینی غالباً مغربی کنارے کا رہائشی تھا جس نے فائرنگ کا نشانہ بننے سے قبل چاقو کے ذریعے قابض صیہونی پولیس کی خصوصی گشتی یونٹ یسام (Yasam) کے ایک اہلکار پر حملے کی کوشش کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے