جنگ بندی میں ایک ہزار فلسطینی شہید: اقوام متحدہ

UNO

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے آغاز سے اسرائیلی فوجی حملوں میں ایک ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں زندگی کے حالات انتہائی سنگین ہیں۔ عوام بارود کے ڈھیر، وبائی امراض اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو صیہونی آبادکاروں کے حملوں، تشدد، آبادکاری میں توسیع اور الحاق کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ مغربی کنارے کی زمینوں کا ناجائز الحاق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں انروا امدادی ایجنسی کے دفتر پر قبضہ غیرقانونی اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے