لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننا چاہیئے : یورائے بلانار

silvakia

سلواکیہ کے وزير خارجہ نے اسرائیلی حکومت سے ایران  امریکا مفاہمت نامہ کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننا چاہئے

اناتولی نیوز ایجنسی / سلواکیہ کے وزیر خارجہ یورائے بلانار نے اسرائیلی حکومت سے ایران امریکا مفاہمت نامہ کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 انھوں نے پیر کو براتسلاوا (Bratislava) میں  ہسپانوی وزیر خارجہ خوزے مانوئل البارس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں   مشرق وسطی کے بحران کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا   اور کہا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننا چاہئے۔

سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لبنان دوسرے غزہ میں تبدیل نہ ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسرائیل ایران امریکا مفاہمتی یاد داشت کی پابندی کرے۔

 انھوں نے کہا کہ پراتسلاوا اور میڈرڈ، سبھی بین الاقوامی بحرانوں کے بارے میں یہی نظریہ رکھتے ہیں اور سفارتکاری، گفتگو نیز بین الاقوامی قوانین کا احترام ان کی پہلی ترجیح ہے۔

 سلواکیہ کے وزير خارجہ نے کہا کہ دنیا کے سبھی تنازعات اور جنگوں کے بارے میں ان کے ملک اور اسپین کا نظریہ ایک ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ  یوکرین جنگ ختم کرانے لئے  یورپی یونین کو فعال سفارتکاری کا کردار ادا کرنا چاہئے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے