ایرانی سفارتخانے کا وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے نام تہنیتی پیغام
آرمینیا میں ایرانی سفارتخانے نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے یہاں بیٹی کی پیدائش پر اپنے مبارکبادی کے "مختلف” پیغام کے ذریعے ردعمل کا اظہار کیا۔ اس تہنیتی پیغام میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.. بچے معصوم اور پیارے ہوتے ہیں۔ آرمینیا میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ وہ 168 بچے کہ جنہیں آپ کے "باس” نے میناب کے ایک اسکول میں قتل کر ڈالا اور آپ نے اس قاتلانہ کارروائی کا جواز پیش کیا تھا، وہ بھی بچے تھے.. لہذا جب بھی آپ اپنی نوزاد بچی کو چومیں تو آپ ان مقتول بچوں کی غمزدہ ماؤں کے بارے بھی ضرور سوچیں!
.png)
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے پہلے روز ہی امریکی فوج نے ایرانی صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع شجرہ طیبہ نامی پرائمری اسکول پر بمباری کی تھی جس میں درجنوں بچیوں و بچوں اور ان کے والدین و اساتذہ سمیت 175 افراد شہید اور 95 زخمی ہوئے تھے، جس پر امریکی صدارتی محل کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے نہ صرف اس گھناؤنے اقدام کا "جواز” پیش کیا بلکہ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یک زبان، کسی بھی قسم کے ثبوت فراہم کئے بغیر ہی اس قتل عام کا الزام ایرانی فوج پر لگا دیا۔ بعدازاں فیلڈ تحقیقات اور پھر امریکی میڈیا رپورٹس سے بھی، ثابت ہو گیا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے میزائل کے ٹکڑے، امریکی تھے۔
