ایران کو اطلاعات لیک ہونے کے خوف سے اسرائیل نے اپنا اینٹی میزائل سسٹم ہی بند کر دیا
عبری زبان کی معروف صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonot) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے اپنی حساس معلومات کے ایران کو مل جانے کے امکان سے متعلق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے؛ حال ہی میں، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقہ جات میں مقامی صیہونی حکام کے زیر استعمال میزائل و راکٹ ٹریکنگ سسٹم "شوعال” (SHOUAL) کو سرے سے بند کرتے ہوئے اس سسٹم تک، تمام مقامی فوجی حکام نیز رابطہ یونٹوں میں کام کرنے والے ریزرو افسران کی دسترسی بھی روک دی ہے۔ صیہونی اخبار کا لکھنا ہے کہ یہ نظام درحقیقت ہنگامی حالات میں مختلف اداروں اور اہلکاروں کے درمیان بیک وقت ایک مربوط اور انتظامی میکانزم بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا تاکہ فیلڈ یونٹس کے درست اور تیز انتظام کو ممکن بنایا جا سکے کہ جسے ایرانی انٹیلیجنس کے خوف سے مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی اندازوں کے مطابق، اس سسٹم کو غیر فعال کرنے اور اس تک رسائی کو انتہائی کم کر دینے کا فیصلہ، آپریشنل ڈیٹا اور میزائل لینڈنگ کے مقام کے بارے معلومات کے لیک ہو کر اُن ایرانی اداروں تک پہنچ جانے کے روافزوں خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے کہ جو مستقبل کے تصادم میں ہدف کی درستگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس ڈیٹا کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شوعال سسٹم، ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے کہ جو اسرائیل کے ہوم فرنٹ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور اسے لبنان سے آنے والے راکٹ بیراجوں کے حجم و سمت کی نگرانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے نیز یہ سسٹم، کھلے یا رہائشی علاقوں میں میزائلوں کے گرنے کے امکان پر مداخلت کی کارروائیوں اور میزائلوں و راکٹوں کے درمیان فرق کا اختیار بھی دیتا تھا۔
