مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ؛ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

2580936-indiansoldiertrukattackedbygunmeninkashmir-1703160210-906-640x480.jpg

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔

اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد اور ان کی خیریت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ خبریں زیر گردش ہیں کہ بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی مار گئے۔

مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے