کوئٹہ، عزاداروں پر پتھراؤ کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف مقدمہ درج

n01219234-b.jpg

n01219234-b.jpg

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں پر پتھراؤ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانے والے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے، جبکہ کسی عزادار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بلوایوں نے پولیس اور عزاداروں دونوں پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو قابو کر لیا، جبکہ باقی شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات شامل کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے