ہم جلد ہی ایران کے خلاف کیے گئے اقدام پر پچھتائیں گے

💠 ڈیلی میل: ہم جلد ہی ایران کے خلاف کیے گئے اقدام پر پچھتائیں گے
🔹️برطانوی مصنف اور صحافی پیٹر ہچنز نے ہفتے کے روز ڈیلی میل میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ "غیر قانونی” تھا، اور اس اقدام کے ذریعے انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی توہین کی۔
🔹️امریکہ کے اس حملے کو یورپی اتحادیوں کی حمایت حاصل رہی، اور ان میں سے کسی نے بھی حملے کی مذمت کرنے کی ہمت نہ کی۔ پیٹر ہچنز کے مطابق، یہ خاموشی اور حمایت عنقریب سب کے لیے "پچھتاوے” کا سبب بنے گی۔
🔹️انہوں نے مزید لکھا:
"ٹرمپ کے اتحادی، اس کے دشمنوں سے بھی زیادہ اس سے ڈرتے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں جہاں اس کے سابق ناقدین اب اس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ان پر اس قدر دباؤ ہے کہ اگر ان سے کہا جائے تو وہ سب کے سامنے ٹرمپ کے جوتے بھی صاف کر دیں گے۔”