ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں

💠 قرارگاه خاتمالانبیاء (ص): ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں، اور اگر حملہ دہرایا گیا تو زیادہ تباہ کن جواب دیں گے
قرارگاه مرکزی حضرت خاتمالانبیاء (ص) کے کمانڈر کا ملتِ ایران کے نام پیغام درج ذیل ہے:
🔹 اے عزیز، بہادر اور وقت شناس ملتِ ایران! آپ کا تاریخی اتحاد اور یکجہتی — چاہے 12 روزہ جنگِ تحمیلی کے دوران ہو یا شہدائے اقتدار کے جنازوں میں لاکھوں کی شرکت — ایک بار پھر صہیونی دشمن اور اس کے سرپرست امریکہ کے خوابوں کو پریشان کر گیا۔
🔹 میں بصیرت مند اور روشن ضمیر ملت ایران کا ان شہیدانِ اقتدار کی تاریخی تشییع میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے فرزند، مسلح افواج میں، رہبر معظم انقلاب کی حکمت، شجاعت اور درایت کے زیر قیادت، ملک کی سالمیت اور ملت کے دفاع میں، شہداء کے اہداف کے حصول اور ہر طرح کی جارحیت کے مقابلے میں ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں رہیں گے۔
🔹 ہوشیار اور غیرتمند ملت ایران نے دشمن کو دکھا دیا ہے کہ جبر، تجاوز، اور درندگی کے مقابلے میں — خصوصاً امریکی ظلم اور صہیونی کمزوری کے سامنے — یہ قوم مزید متحد ہوتی ہے، اور اتحاد، یکجہتی اور ہمفکری کے ذریعے دشمنوں کو مایوس کر دیتی ہے۔ دشمنوں کی تمام تر حساب کتاب میں ایرانی قوت کا اندازہ شامل نہیں تھا، اور اسی لیے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد کے 47 برسوں میں بار بار شکست کھا چکے ہیں۔
🔹 دفاع مقدس کے دوران، ایران کی مسلح افواج نے دنیا کو دکھایا کہ خالی ہاتھ بھی اگر الٰہی ارادہ اور ایمان ہو تو دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے — جبکہ آج، وہی ارادہ جدید، ملکی ساختہ، اور طاقتور فوجی و دفاعی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے، جس کے ذریعے انہوں نے دشمنوں کو دردناک اور تاریخی ضربیں لگائیں۔
اگرچہ ان واقعات کو سختی سے میڈیا میں چھپایا گیا، مگر دنیا دیکھ چکی ہے کہ اس ضرب کی گونج کہاں کہاں پہنچی — یہاں تک کہ جارح امریکہ اپنی "سرطانی رسولی” (اسرائیل) کو بچانے کے لیے گڑگڑانے پر مجبور ہو گیا اور ایران کی باوقار طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل کرنے لگا۔
🔹 اے ملتِ ایران!
امریکہ اور صہیونی دشمن بارہا دکھا چکے ہیں کہ وہ کسی قانونی، اخلاقی یا بین الاقوامی اصول کے پابند نہیں۔ ان کا ماضی اس خطے میں دھوکے، خونریزی اور بدعہدی سے بھرا ہوا ہے، اور ان کے کسی وعدے پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
لیکن اگر ان میں کچھ بھی عقل باقی ہو، تو یہ چند دن کی جنگ انہیں سکھا چکی ہوگی کہ:
"اے مکھی! سیمرغ کا میدان تیرے لیے نہیں!”
🔹 ایران کی مسلح افواج اس وقت بھی مکمل ہوشیاری اور تیاری کے ساتھ دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مکمل آمادگی رکھتی ہیں — اور اگر دشمن نے دوبارہ تجاوز کی کوشش کی تو زیادہ تباہ کن اور دندانشکن جواب دیا جائے گا۔