بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے ،وزرا کے گھروں پر حملے

2704761-manipurriots-1726288117-600x450.jpg

بھارتی ریاست منی پور میں 6لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ،مشتعل افراد نے وزرا، اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 6 لاپتہ افراد کی لاشیں گزشتہ 2 دنوں میں جری بام ضلع سے ملیں جنہیں 11نومبر کو اغوا کیا گیا تھاجس کے بعد ریاست میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔مشتعل افراد نے 3وزرا، 6 اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے اور وزیراعلی کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش بھی کی مگر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا،مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ بند اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 6 لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا ان کا تعلق میتی قبائل سے ہے اور یہ واقعہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 مبینہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد ہوا جن کا تعلق کوکی قبائل سے تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سول سوسائٹی اور میتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگاموں کے بعد 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور ریاستی دارالحکومت امپھال میں کرفیو نافذ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے