مقبوضہ کشمیر ریاستی اسمبلی کا پہلا اجلاس ، آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی
آج مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ آرٹیکل 370 پر قرارداد پیش کریں گے جبکہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔
پانچ سال پہلے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا، چھ سال بعد یہ جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی خطاب کریں گے۔اجلاس میں اسپیکر کا انتخاب بھی متوقع ہے، نیشنل کانفرنس نے اسپیکر کیلئےعبدالرحیم راٹھور کا نام تجویز کیا ہے جبکہ بی جے پی کے سنیل شرما کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے