بلوچستان کی تحصیل تربت میں  دھماکا، 5 افراد زخمی

2702721-quettablastx-1726039684-990-640x480.jpg

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔ دھماکا نیشنل بینک چوک کے قریب کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ظفر ولد روشن ، نصرت ولد مولابخش ، اویس ولد رسول بخش ، عدن ولد عزیزاور ظریف ولد محمد آپسر شامل ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے