الجزائر نے اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی
الجزائر سے آنے اور جانے والی اماراتی کمرشل پروازیں سال کے آخر تک جاری رہیں گی: وزارت دفاع الجزائر
الجزائر کی وزارت دفاع کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو اماراتی طیاروں کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
الجزائر نے عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کی ہے۔
وزارت دفاع الجزائر نے مزید بتایا کہ الجزائر سے آنے اور جانے والی اماراتی کمرشل پروازیں سال کے آخر تک جاری رہیں گی۔
اماراتی کمرشل پروازوں سے الجزائر کا موجودہ معاہدہ سال کے آخر میں ختم ہوگا۔