حوثیوں کا خطرہ، سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے مدد کی درخواست مسترد!

مسترد

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔

ایکسیوس کے مطابق امریکی عسکری اور سول حکام نے حالیہ ہفتوں میں سعودی ہم منصبوں سے رابطہ کیا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر ہنگامی رابطہ اجلاسوں کے لیےگزشتہ روز سعودی عرب گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے اور وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے چند روز قبل سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے تھے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے