شمشیر علی اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن میں ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر
اسلام آباد: شمشیر علی اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن (او پی ایف) میں ممبر بورڈ آف گورنرز (بی او جی) مقرر، تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس ٹائیکون شمشیر علی کو OPF کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر کی تعیناتی 25 جولائی 2024 کو کابینہ کے فیصلے نمبر 343/قاعدہ 19/2024/608 کے ذریعے کیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شمشیر علی بنیادی طور پر متحدہ عرب امارات اور ہمسایہ جی سی سی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور ان کے لیے کام کریں گے تاکہ غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے پالیسی سازی میں مدد مل سکے۔
کابینہ کے اجلاس کی صدارت اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا نے کی جس میں ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ، ڈائریکٹر افضال بھٹی، ڈائریکٹر شمشیر علی، ڈائریکٹر اونازہ احسان بٹ، سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت قانون و انصاف نے شرکت کی۔
شمشیر علی نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت کرنے کی اعلیٰ ذمہ داری عائد کی گئی ہے جو احسن طریقے سے نبھاؤں گا، اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔
شمشیر علی نے سٹی بینک میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور رئیل اسٹیٹ اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تیزی سے قدم رکھا۔
اس کے علاوہ پسماندہ افراد کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور متحدہ عرب امارات اور جنوبی ایشیا میں رفاہی سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں، مختلف تنظیموں اور اسکولوں کے بچوں کی تعلیم میں سہولت فراہم کرکے ان کی مدد کرتے رہے ہیں۔