پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف قرارداد کیلیے کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن

2669807-kpkassembly-1721295483-381-640x480.jpg

پشاور: پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے، جس میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کے خلاف قررداد جمع کرائی جائے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی ارکان کی جانب سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی ہے۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 40 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے