ایران کے منتخب صدر کے نام ہنیہ کا پیغام: فلسطینی قوم کو آپ کی توانائیوں پر یقین ہے

171116658.jpg

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت فلسطین کو ان کی توانائیوں پر یقین ہے

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے منتخب صدر مسعود پزشکیان کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم حماس اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم یہ پیغام ایسے عالم میں ارسال کررہے ہیں کہ فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک اپنی تاریخی جنگوں میں پر افتخار ترین باب رقم کرنے میں مصروف ہے۔

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے لکھا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایران کی خدمت، مسائل سے نمٹنے، دشواریوں پر غلبہ حاصل کرنے، دشمنوں کے مقابلے میں امت اسلامیہ کی وحدت کی راہ میں آگے بڑھنے اور عالم اسلام کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کی حمایت اور مدد میں آپ کی توانائیوں پر پورا یقین ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے