لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید

2662089-hizbullahcommanderkilledinisraelistrike-1720090254-304-640x480.jpg

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بھی اپنے کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو بھی مارا کیا جب کہ ایک شہری زخمی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ میں 9 ماہ کے دوران لبنان میں مارے جانے والے حزب اللہ کے کمانڈرز میں سے سب سے اہم ترین کمانڈر ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمانڈر محمد ناصر حزب اللہ کی 2006 سے جاری عسکری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد ناصر حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر طالب عبداللہ کے ساتھی تھے۔ طالب عبداللہ کی شہادت پر جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ کی اب تک کی سب سے بڑی بوچھاڑ کی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے