امریکی تیل کے ذخائر میں اضافہ کی رپورٹ بھی تیل کی قیمتوں میں کوئی خاص کمی نہ لاسکی
امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کے اعلان کے باوجود تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں آئی
امریکی خام تیل اور پیٹرولیئم مصنوعات کے ذخائر میں اضافے کی رپورٹیں جاری ہونے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں آسکی۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح ویسٹ ٹیگزاس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں فی بیرل صرف 56 سینٹ اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں صرف سولہ سینٹ فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ان رپورٹوں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری رہنے اور آبنائے ہرمز کے بند رہنے اور جہازوں کی آمد رفت میں تعطل جاری رہنے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں زیادہ کم نہ ہوسکیں۔



