◷

یمن کے علاقوں پر وحشیانہ سعودی حملے

13 اکتوبر 2026

 سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں

المیادین ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے آج صوبہ صعدہ سمیت یمن کے  مختلف علاقوں پر وسیع فضائی حملے کئے ہیں

یمن کی صبا نیوز ایجنسی نے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے مران پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کی خبر دی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ سعودی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن پر 119 میزائل اور فضائی حملے کئے ہیں۔

انھوں نے بتایا تھا کہ سعودی حکومت نے ان حملوں میں دارالحکومت صنعا اور الجوف، تعز، صعدہ، مآرب، لحج، البیضا اور اب صوبوں کے شہری بنیادی ڈھانچوں پر بمباری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے