◷

نیتن یاہو کی انصاراللہ مخالف کوشش مسترد

14 اکتوبر 2026

انصاراللہ کے خلاف جنگ میں سعودی تعاون حاصل کرنے کی نیتن یاہو کی کوشش مسترد

 اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے ذریعے سعودی عرب کو پیشکش کی تھی کہ اسرائیل یمن میں انصاراللہ کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار  کے مطابق  اس پیشکش کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، تاہم سعودی عرب  ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن میں انصاراللہ کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو طویل عرصے سے اس امکان کا ذکر کر رہے تھےکہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کی جانب سے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آئے گا تاہم اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد بظاہر یہ منصوبے آگے نہ بڑھ سکے اور ان پر عمل درآمد کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

خیال رہےکہ  سعودی عرب کا سرکاری مؤقف ہےکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت میں معمول پر لائے جا سکتے ہیں جب فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ٹھوس پیش رفت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے