پاکستان میں فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے طیارہ حادثہ کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان میں گزشتہ 5 مہینے میں یہ دوسرا تربیتی طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا ہے۔
13 جون کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 22 فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس حادثے کے دو دن بعد،ایک تربیتی طیارہ حادثے کا کا شکار ہوگیا تھا جس میں طیارے کے پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔



