◷

ولایتی: امریکا آزاد طاقتورایرانی تمدن کا دشمن

11 اکتوبر 2026

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے امریکا کو ایران کے آزاد اور طاقتور تمدن سے دشمنی ہے

  بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے، سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ روبیو کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ”تمہیں اسلامی انقلاب سے نہیں، بلکہ ایران کے آزاد اور طاقتور تمدن سے دشمنی ہے۔”

 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ روبیو کی تقریر میں ایک کھلا تضاد موجود ہے۔ وہ آخری فرد تک یونان قدیم کی استقامت کی ستائش کرتے ہیں لیکن عظیم ایرانی قوم کی استقامت کی "فرقہ مرگ” کا لیبل لگاکر توہین کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے لکھا ہے کہ ” مسٹر روبیو!اپنوں کی استقامت کی تعریف اور دوسروں کی استقامت کی تحقیر تہذیب نہيں ہے۔”

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ” تمھارا مسئلہ، اسلامی انقلاب نہیں ہے، بلکہ آزاد اور طاقتور ایرانی تمدن ہے۔ ہیروشیما، ویتنام، عراق اور افغانستان کے المیئے رقم کرنے والوں کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسروں کو اخلاق کا درس دیں!”  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے