◷

ریاض ایئرپورٹ،سینکڑوں پروازیں منسوخ

11 اکتوبر 2026

ریاض ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں منسوخ، دیگر ایئرپورٹس بھی متاثر

ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا


سعودی عرب میں انصاراللہ کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو ریاض ایئرپورٹ سے طے شدہ 750 پروازوں میں سے 446 منسوخ ہوئیں۔ ریاض پہنچنے والی متعدد پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ کے ہوائی اڈوں پر اتارا گیا جبکہ دمام جانے والے بعض طیاروں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہاں پروازوں کی اوسط تاخیر 170 منٹ تک پہنچ گئی جبکہ فلائٹ ڈس رپشن انڈیکس بھی اپنی بلند ترین پانچویں سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے