◷

سعودی ہوائی اڈوں پر حملہ، جارحیت کا جواب

11 اکتوبر 2026

ایک یمنی تجزیہ نگارنے سعودی ہوائی اڈوں پرحملوں کو یمنی افواج کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے

  یمنی تجزیہ نگار، عبدالولی البخیتی نے العہد ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ سعودی عرب کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی ہوائی اڈوں پر حملہ، سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا جواب ہے۔

عبدالولی البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے حملوں نے ریاض کو حالات کے کنٹرول سے محروم کردیا ہے۔

 اس یمنی  تجزیہ نگار نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنے مفادات اور تنصیبات کی حفاظت پر قادر نہيں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے الخرج علاقے میں امیر سلطان ایئربیس پر یمنی حملہ، امریکا اور ہر اس ملک کے لئے انتباہ ہے جو سعودی حکومت کی حمایت میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے