◷

المیہ میناب , بین الاقوامی عدالت میں

11 اکتوبر 2026

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے میناب پرائمری اسکول پر وحشیانہ امریکی بمباری اور اسکولی بچوں کے قتل عام کی بین الاقوامی عدالتی اداروں میں چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اتوار 10 اکتوبر کو میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے معائنے اور شہدائے میناب کے لواحقین سے ملاقات میں  کہا ہے کہ 168 اسکولی بچوں کے قتل عام کے امریکی جنگی جرم کی دستاویزات جمع کرلی گئی ہیں اور تہران میں ایک خصوصی کمیٹی بین الاقوامی عدالتی اداروں میں دائر کرنے کے لئے یہ مقدمہ تیار کررہی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے 168 بچوں اور ان کے معلمین کا قتل عام بہت بڑا المیہ ہے اور ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی پامالی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ، قانونی امور میں صدرمملکت کی معاونت کا ادارہ اور دیگر سبھی متعلقہ ادارے، پوری تندہی کے ساتھ اس کیس پر کام کررہے ہیں۔  

 کاظم غریب آبادی نے ملک کے دفاع میں صوبہ ہرمزگان کے عوام کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور قانونی چارہ جوئی کے لئے شہیدوں کے لواحقین کے مطالبات کی مکمل حمایت پر زور دیا ۔

انھوں نے کہا کہ اس وحشیانہ جنگی جرم کے مرتکبین اور سبھی ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے