◷

سعودی عرب آتش زدگی، ریاض ایئرپورٹ متاثر

9 اکتوبر 2026

سعودی عرب کی تیل تنصیبات میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی، ریاض ایئرپورٹ متاثر

سیٹلائٹ تصاویر میں سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات بقیق، خریص، رابغ اور ریاض میں آتش زدگی اور نقصانات کے آثار سامنے آئے ہیں جبکہ ریاض ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر میں سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات بقیق، خریص، رابغ اور ریاض میں آتش زدگی اور نقصانات کے آثار دکھائی دینے کے علاوہ بقیق اور خریص میں شدید آگ اور دھوئیں کے مناظر ریکارڈ کیے گئے، جبکہ رابغ میں تیل کے ذخائر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یمن کی انصاراللہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ، یمنی مسلح افواج نے جمعرات کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے تین کارروائیاں انجام دیں، جن کے نتیجے میں ریاض ایئرپورٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق، ریاض ایئرپورٹ پر 326 پروازیں منسوخ اور 192 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ جدہ اور دمام کے ہوائی اڈوں پر بھی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

اطلاعات ہیں کہ لوفتھانزا، ایئر انڈیا اور فلپائن ایئرلائنز نے بھی ریاض کے لیے اپنی بعض پروازیں معطل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے