◷

ترکمانستان،دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کا آغاز

9 اکتوبر 2026

ترکمانستان میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کا آغاز، ایران کے ساتھ شراکت داری پر غور

آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس جمعہ کے روز ترکمانستان کے سیاحتی علاقے آوازہ میں شروع ہوگیا ہے جس میں علاقائی تعاون کے اس میکنزم کے ارکان نے پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو بھی مدعو کیا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سربراہی اجلاس کا آغاز ایک فوٹوسیشن سے ہوا جس میں صدر مسعود پیشکیان روس، ترکمانستان، جمہوریہ آذربائیجان، بیلاروس، کرغزستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے بعد سربراہی اجلاس وسیع تر شکل میں جاری رہے گا اور پہلی بار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سی آئی ایس ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں شامل ہیں۔

سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں 15 موضوعات شامل ہیں جن میں ایران ساتھ شراکت داری کا معاملہ بھی شامل ہے۔ سربراہی اجلاس کے بعدمشترکہ بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے