◷

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائی

6 اکتوبر 2026

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک


سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس دوران فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کردیا اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے