◷

ڈاکٹرعارف: ایرانوفوبیا کی سازش ناکام ہوگئی

30 ستمبر 2026

 ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایرانوفوبیا کی سازش ناکام ہوچکی ہے، اب ہمیں علاقے میں اپنا نیا کردار ادا کرنا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے ثقافتی انقلاب کونسل کے کی نشست میں کہا ہے کہ   ایران کی جنگ براہ راست امریکا اور صیہونی حکومت سے ہوئی ہے اور اگر مذاکرات مفاہمتی یاد داشت پر منتج ہوں تب بھی امریکا کے مقابلے میں ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگ ٹیکنالوجی کی جنگ ہے اور اس جنگ کے کمانڈر ملک کے سائنسداں ہیں۔

سینیئر نائب صدر ڈاکٹرمحمد رضا عارف نے کہا کہ  ہمیں جنگ کے بعد کے حالات میں اپنا نیا کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ ایرانو فوبیا کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی حکام ہمارے حکام سے ملاقات میں کہتے ہیں کہ امریکا کے مقابلے میں آپ کی مقاومت کے نتیجے میں، ہماری (یورپی ملکوں کی) تحقیر بھی ختم ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو اتنی طاقت اور استحکام کے ساتھ امریکا کے سامنے ڈٹ جانے اور اس کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے