◷

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط

30 ستمبر 2026

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں کہا گیا ہےکہ ہم پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ امریکی عوام اپنے معاملات غنڈوں کے بجائے اہل فکر لوگوں کے سپردکریں اور انہیں یاد دلائیں کہ دنیا بدل چکی ہے، لوگ عالمی حالات کے بارے میں پہلے سے زیادہ باخبر ہیں اور ہتھیاروں کے زور پر قوموں کی دولت لوٹنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ 7 ماہ قبل امریکی فوج نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ شروع کی جس میں اب تک 3ہزار 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 400 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے ایران میں 8 جامعات، 3 اسپتالوں اور8 اسکولوں پر بمباری کی گئی۔

 ایرانی پاسداران انقلاب نے خط میں امریکی عوام سے کہا کہ وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں کے نتائج اور اس کے نتیجے میں ممکنہ تباہی پر غور کریں۔ اگر انہیں کوئی شک ہے تو وہ خود ایران آسکتے ہیں، ایران میں جہاں چاہے جاسکتے ہیں، حتیٰ کہ آبنائے ہرمز بھی اور ذاتی طور پر ہماری باتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے