◷

صیہونی وزیر اعظم کے عرب امارات دورے کی مذمت

30 ستمبر 2026

بچوں کے قاتل صیہونی وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی مذمت  کی ہے

  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات ایک بیان جاری کرکے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے فتنہ انگیز دورہ متحدہ عرب امارات کی مذمت کی ہے۔

 وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو جنگ پسند اور بچوں کے قاتل صیہونی وزیر اعظم کے دورے کے خطرناک نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت اور اسلامی ملکوں بالخصوص فلسطین اور لبنان میں اس کی نسل کشی میں شدت کے نتیجے میں مغربی ایشیا تاریخ کے انتہائی حساس حالات سے گزر رہا ہے، ان حالات میں جرائم پیشہ صیہونی وزیر اعظم کا  جس کے ہاتھ لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہیں اور بین الاقوامی عدالتوں میں اس پر مقدمہ چل رہا ہے، متحدہ عرب امارات کا دورہ بہت ہی خطرناک ہے اور اس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔  

 ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور علاقے کے دیگر ملکوں سے صیہونی حکومت کی دشمنی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اس کی مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر، خطے کے سبھی ملکوں کوعلاقے کی اجتماعی سلامتی کے لئے اس قسم کے دورے کے تباہ کن نتائج کی جانب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کی سلامتی اجتماعی ہے اور اس کو کسی سے الگ نہیں کیا جاسکتا، بنابریں علاقے میں بدامنی کے عوامل کی ہر نقل وحرکت، خطے کےسبھی ملکوں کے نقصان میں ہوگی جس سے مغربی ایشیا میں تفرقہ، بدامنی اور بے ثباتی بڑھے گی۔ بنابریں علاقے کی حکومتوں سے توقع ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے تئيں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گی اور صیہونی حکام کی تخریبی آمد اور اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ علاقائي ملکوں کی قلمرو دیگر ملکوں کے لئے بے ثباتی پیدا کرنے والے اقدامات  کے مرکز میں تبدیل ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے