◷

ایرانی اسپیکر: 70 کی دھائی میں واپس بھیج دیں گے

25 ستمبر 2026

ایران کے اسپیکر کا امریکی معاشی مشکلات پر طنز، 70 کی دھائی میں واپس بھیج دیں گے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی اخراجات میں اضافہ اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرحِ منافع 5.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قالیباف نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ” امریکا، 10 سالہ بانڈز پر 5.1 فیصد کی شرحِ منافع مبارک ہو! ماشااللہ! جشن منائیں؛ اگلے دو سال تک یہی شرح باقی رہے گی۔”

انہوں نے 1970 کی دہائی کے معاشی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے بلند شرحِ سود، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیزل کی قلت کے درمیان موازنہ کیا۔

قالیباف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ” آپ چاہتے تھے کہ ایران کو دوبارہ 1970 کی دہائی میں دھکیل دیا جائے؟ کسی آپ کو یہ نہیں بتایا کہ ایران سے الجھنا اناڑی لوگوں کا کام نہیں؟”

انہوں نے مزید لکھا کہ ” ہم آپ کو دوبارہ 1970 کی دہائی کی شرحِ سود، گیس کی بلند قیمتوں، ڈیزل کی قلت البتہ بیل بوٹم پتلونوں کے دور میں واپس لے جائیں گے۔ پرانی یادوں سے لطف اٹھائیں!”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے